۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی

حوزہ/ بغیر ولایت کے کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں، چاہے وہ نماز ہو یا روزہ، حج ہو یا جہاد، ہر عمل میں ولایت کا ہونا واجب ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ علی کالونی لکھنو میں عزاخانہ مرحوم مولانا محمد عباس صاحب میں منعقدہ عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے ولی خدا کون؟ کے عنوان پرخطاب کے دوران مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے کہا کہ حقیقی ولی خدا وہی ہیں جن کے اشارے پر پوری کائنات کا نظام چل رہا ہے۔

مولانا موصوف نے آیت ولایت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بیشک اللہ کا ولی خدا ہے اور اسکا رسول ہے اور وہ مؤمنین خاص ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں۔

مولانا جاوید حیدر زیدی نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ امام علی علیہ السلام کو حکومت کرنے کے لیے کسی خاص انگشتری کی ضرورت نہیں، وہ سلیمان نبی تھے جو انگشتری پہن کر مختصر حکومت کرتے تھے، یہی ولایت، آئمہ معصومین کے بعد فقہاء کو حاصل جسے ولی فقیہ یا رہبر معظم کہتے ہیں۔ بغیر ولایت کے کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں، چاہے وہ نماز ہو یا روزہ، حج ہو یا جہاد، ہر عمل میں ولایت کا ہونا واجب ہے ۔

آخر میں مولانا نے امام حسین علیہ السلام کے مہمان جناب حر کے دردناک مصائب بیان کرے جس کو سن کر مومنین نے خوب گریا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ عزاخانہ ایوان محمد علی کالونی میں بھی مولانا موصوف کا ہی بیان "قران اور اہل بیت" کے عنوان پر جاری ہے ، حدیث ثقلین کے زیر میں آج تیسری محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوے کہا کہ قران الفاظ کا مجموعی ہے اہل بیت تفسیر قران ہیں، مولانا موصوف نے کہا کہ یہ حدیث صرف حدیث نہیں ہے بلکہ وصیت رسول ہے، اور ہر مسلمان پر واجب ہے کہ رسول کی وصیت کو یاد رکھے، آخر میں مولانا نے طفلان مسلم کے مصائب بیان کیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .